آج جمعۃ الوداع،ملک بھرمیں موسم کیسا رہے گا؟

آج جمعۃ الوداع،ملک بھرمیں موسم کیسا رہے گا؟
آج جمعۃ الوداع،ملک بھرمیں موسم کیسا رہے گا؟

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعۃ الوداع کے موقع پر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہےگا۔

تاہم شام /رات کے دوران بالائی خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔جبکہ شام/رات کے اوقات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہےگا۔ تاہم ژوب ، شیرانی ، قلعہ سیف اللہ ،اور لورالائی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام /رات کے اوقات میں گوجرنوالہ، لاہور، ساہیوال ، سیالکوٹ، جھنگ ، گجرات، سرگودھا، میانوالی ،بھکر،فیصل آباد، راولپنڈی، چکوال، ٹیکسلا، اٹک، جنڈ، لاوہ، گوجرخان، کوٹلی ستیاں اور مری میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران لاہور میں بھی بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔اس دوران سکھر اور لاڑکانہ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہیگا۔ تاہم شام/رات کے دوران میں دیر، چترال ، سوات ، مانسہرہ ، کوہاٹ ،ایبٹ آباد، مالاکنڈ،وادی پشاور،خیبر، بونیر، مردان، نوشہرہ، کرم ، باجوڑ،کوہستان ، بٹگرام ، صوابی اور چارسدہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ا ورگرم رہا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو 48 ، شہید بینظیر آباد ، موہنجوداڑو اور جیک آباد 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

قومی -ماحولیات -