سعودی ایئرلائن نے پاکستان کیلئے فلائیٹ شیڈول جاری کردیا

سعودی ایئرلائن نے پاکستان کیلئے فلائیٹ شیڈول جاری کردیا
سعودی ایئرلائن نے پاکستان کیلئے فلائیٹ شیڈول جاری کردیا

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے فلائیٹ شیڈو ل جاری کردیا،سو ل ایوی ایشن اتھارٹی نے سعودی ایئرلائن کی تین پروازوں کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دیدی اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست میں پھنسے تارکین وطن کو لے کر سعودی ایئرلائن کی خصوصی پروازیں پاکستان میں لینڈ کریں گی، سعودی ایئرلائن کی پہلی پروازریاض سے کراچی کیلئے 26مئی کو اڑان بھرے گی، دوسری جدہ سے لاہور کیلئے اٹھائیس اور تیسری پرواز انتیس مئی کو ریاض سے لاہور کیلئے روانہ ہوگی۔

سول ایوی ایشن کے ایس او پیز کے مطابق ان پروازوں کے ساتھ عملے کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی، یہ خصوصی اجازت سعودی ایئرلائن کی درخواست پر دی گئی۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -