لاہور میں مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل، کب سے کب تک کھلیں گی؟ نیا نوٹی فکیشن جاری

لاہور میں مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل، کب سے کب تک کھلیں گی؟ نیا نوٹی فکیشن ...
لاہور میں مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل، کب سے کب تک کھلیں گی؟ نیا نوٹی فکیشن جاری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاک ڈاون کی وجہ سے لاہور میں مارکیٹس کے اوقات کار ایک بار پھر تبدیل کردیئے گئے۔  تبدیلی کے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب بازارصبح 9 بجے سے شب دس بجے تک کے درمیانی عرصے میں کھلے رہیں گے۔

اس سے قبل مارکیٹس صبح نو سے شام پانچ بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق مارکیٹوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹی فکیشن کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرنے اس سلسلے میں واضح کیا ہے کہ مارکیٹوں کے لیے اعلان کردہ نئے اوقات کار کا اطلاق 21 مئی سے 24 مئی تک کے درمیانی عرصے میں ہو گا۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرکا کہنا ہے کہ محکمہ اوقاف کے زیر انتظام تمام مزار ات بھی کھول دیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق مزارات پر حاضری کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -