"ویڈیو بنا کر ملک دشمنوں کو دینے والے پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں" کرنل کی بیوی کے معاملے میں وینا ملک کی بھی انٹری، ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا صارفین ٹوٹ پڑے

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف اداکارہ وینا ملک نے بھی "کرنل کی بیوی" کے معاملے میں انٹری دے دی، کہتی ہیں"ویڈیو بنا کر ملک دشمنوں کو دینے والے پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں" ۔
وینا ملک کی یہ انٹری سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھائی اور وہ موصوفہ پرٹوٹ پڑے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پروینا ملک نے پوسٹ کی کہ ''خود کو کرنل کی بیوی ظاہر کرکے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والی عورت ایک ایڈوکیٹ کی بیوی ہے ملک دشمن عناصر PTM کیساتھ ملکر فوج کو بدنام کرنے کیلئے ڈرامہ کیا گیا ویڈیو بنا کر ملک دشمنوں کو دینے والے پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں تمام ذمہ داروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا"۔
خود کو کرنل کی بیوی ظاہر کرکے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والی عورت ایک ایڈوکیٹ کی بیوی ہے ملک دشمن عناصر PTM کیساتھ ملکر فوج کو بدنام کرنے کیلئے ڈرامہ کیا گیا ویڈیو بنا کر ملک دشمنوں کو دینے والے پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں
تمام زمہ داروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) May 21, 2020
وینا کے ٹویٹ پر ایک صارف مصطفیٰ کمال کاکڑ نے لکھا کہ"وینا ملک جی یہ ہے وہ #کرنل_کی_بیویی اور کرنل جس کو آپ وکیل کہہ رہی ہے، کرنلوں کی بیویوں کے بچانے کے آڑ میں وکلاء کی توہین کرنے پر آپ کی خلاف مقدمہ درج چاہیے، اگر آپ کرنلوں کی اپنی نہیں ہوتی تو آپ کو عدلیہ جیل میں قید کر رکھتی، اس تصویر میں کرنل کو پہچانا جا سکتا ہے
وینا ملک جی یہ ہے وہ #کرنل_کی_بیویی اور کرنل جس کو آپ وکیل کہہ رہی ہے، کرنلوں کی بیویوں کے بچانے کے آڑ میں وکلاء کی توہین کرنے پر آپ کی خلاف مقدمہ درج کرنا چاہیے، اگر آپ کرنلوں کی اپنی نہیں ہوتی تو آپ کو عدلیہ جیل میں قید کر رکھتی، اس تصویر میں کرنل کو پہچانا جا سکتا ہے pic.twitter.com/4xjjw3IxQW
— Mustafa Kamal Kakar (@MustafaKamalKar) May 21, 2020
"
ایک اور صارف نے لکھا"آپ پر کیس بننا چاہیے ۔۔۔ ایک کرنل کی بیوی کو وکیل کی بیوی بنا دیا ۔۔۔ اور اگر یہ سب کرنل کی بیوی کو پتہ چلا تو اپ کی بھی خیر نہیں"
آپ پر کیس بننا چاہیے ۔۔۔ ایک کرنل کی بیوی کو وکیل کی بیوی بنا دیا ۔۔۔ اور اگر یہ سب کرنل کی بیوی کو پتہ چلا تو اپ کی بھی خیر نہیں pic.twitter.com/VPoaGWr0yc
— Dr. ???? (@romaancekhan) May 21, 2020
صدف نے لکھا کہ"فوج کو بدنام کرنے میں نیازی اور وینا ملک پہلے نمبر پر ھیں۔۔ اور کسی کی کیا مجال۔۔۔"
فوج کو بدنام کرنے میں نیازی اور وینا ملک پہلے نمبر پر ھیں۔۔
اور کسی کی کیا مجال۔۔۔
— SADAF ???????? (@SADAF31963003) May 21, 2020
فاطمہ ملک نے لکھا "یہ عورت لیفٹیننٹ کرنل فاروق خان کے طلاق یافتہ بیوی ہے اور خود ای ک وکیل بھی ہے، سننے میں آرہا ہے اسکے خلاف کارروائی کا حکم بھی دے دیا گیا ہے بہت جلد ہی گرفتاری متوقع ہے اسکی تاکہ قوم کو میسج ملے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے"۔
یہ عورت لیفٹیننٹ کرنل فاروق خان کے طلاق یافتہ بیوی ہے اور خود ایک وکیل بھی ہے، سننے میں آرہا ہے اسکے خلاف کارروائی کا حکم بھی دے دیا گیا ہے بہت جلد ہی گرفتاری متوقع ہے اسکی تاکہ قوم کو میسج ملے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے، #کرنل_کی_بیوی
— Dr Fatima Malik✳️ (@FatimaMalik0) May 21, 2020
وینا ملک کی پوسٹ پر تنقید کاسلسلہ مسلسل جاری ہے، ان کی پوسٹ کے جواب میں لکھی گئی بیشتر پوسٹس ناقابل اشاعت ہیں۔