مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے چاند دیکھنے کیلئے اجلاس طلب کرلیا ، مگر عید کب ہوگی؟ واضح کردیا

مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے چاند دیکھنے کیلئے اجلاس طلب کرلیا ، مگر عید کب ...
مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے چاند دیکھنے کیلئے اجلاس طلب کرلیا ، مگر عید کب ہوگی؟ واضح کردیا

  

پشاور(ویب ڈیسک)شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت آج شام مسجد قاسم علی خان میں ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کمیٹی کے رکن مولانا حسین احمدمدنی نے بتایا اگر شہادتیں موصول ہوگئیں تو 23 مئی بروز ہفتہ عید ہوگی، بصورت دیگر عید24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

واضح رہے مقامی کمیٹی نے 24 اپریل کو روزہ رکھوا دیا تھا اس طرح آج ان کے 29 روزے ہو رہے ہیں، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے 25 اپریل کو روزہ رکھوایا تھا اس طرح باقی لوگوں کا آج 28 واں روزہ ہے۔

مزید :

Ramadan Page -Ramadan News -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -