سعودی عرب میں 30روزوں کی پیشگوئی

جدہ(ویب ڈیسک)ماہرین فلکیات نے سعودی عرب میں رواں برس رمضان المبارک کے 30روزوں کی پیش گوئی کی ہے۔ عید الفطر اتوار 24 مئی کو ہونے کا امکان۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ جمعة المبارک 29رمضان المبارک کو چاند سورج سے قبل غروب ہوجائے گا۔ اس طرح اس روز شوال کا چاند نظر نہیں آئے گا اور ماہ صیام کے30 روزے پورے ہوں گے اور عیدالفطر اتوار کو ہوگی۔ سعودی عرب کی المجمعہ رصدگاہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 29 رمضان المبارک کو چاند سورج سے 13 منٹ قبل غروب ہوجائے گا۔