وزیراعظم عمران خان نے تمام غیر منتخب مشیروں اور معاونین خصوصی کو ایسا شاندار حکم دیدیا جس کی شاید کسی کو توقع نہ تھی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے تمام غیر منتخب مشیروں اور معاونین خصوصی کو اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا حکم دیدیا۔جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہناتھاکہ وزیراعظم نے مفادات کے ٹکراﺅ سے متعلق فوری قانون بنانے کی ہدایت کی ہے اور تمام مشیروں اور معاونین خصوصی کو اپنے اثاثے کابینہ ڈویژن میں ظاہر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ارکان نے کہا کہ حکومت میں شامل شخصیات کے کاروبار سے مفادات کا ٹکراﺅ آتا ہے جس پر وزیر فوڈ سکیورٹی سید فخر امام نے مفادات کے ٹکراﺅ کا قانون نافذ کرنے کی تجویز دی، فخر امام کی تجویز پر مفادات کے ٹکراﺅکا قانون فوری نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔