ایک اور ملک کے سربراہ کورونا کے شبہ میں ہسپتال منتقل

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھرمیں دہشت پھیلانے والے کورونا وائرس کے متاثرین میں کوئٰی خاص طبقہ نہیں ہے، حکمران ہوں یا عوام یہ موذی وائرس سبھی کو اپنا شکار کررہا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے مطابق چیچنیا کے صدر رمضان قادروف کو بھی کورونا وائرس کے شبے میں ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ انہیں ماسکو کے ایک ہسپتال میں اس وقت منتقل کیاگیا جب ان میں بخار جیسی کچھ علامات دیکھی گئیں۔
بی بی سی کے مطابق ماضی میں روس کیخلاف لڑنے والے یہ قوم پرست رہنما اب روسی صدرولادیمیر پیوٹن کے اہم اتحادی ہیں۔ وہ روس میں سب سے زیادہ خطرناک شخص تصور کیے جاتے ہیں۔رمضان قادروف ملک میں خودساختہ اسلامی قوانین نافذ کرنے اور انسانی حقوق کی پامالیو ں جیسے الزامات کا سامنا بھی کرتے رہتے ہیں۔
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق چوالیس سالہ چیچن رہنما کا ذاتی طیارہ چیچن دارالحکومت ونوکووسے ماسکو کی طرف جمعرات کو پرواز کرکے گیاہے۔
Ramazan Kadyrov coming to Moscow for #coronavirus #Covid_19 treatment ?? A319-133CJ VIP configuration associated with Kadyrov, flew from Grozny to Moscow & is landing to Vnukovo. pic.twitter.com/VYcOFoRclR
— Yörük Işık (@YorukIsik) May 21, 2020
ان کی طبیعت کے بارے میں تاحال کوئی رپورٹ سرکاری سطح پر جاری نہیں کی گئی ہے تاہم کچھ اطلاعات کے مطابق ان کے ذاتی معالج نے انہیں ماسکو ریفر کیا۔
اگر رمضان قادروف میں وائرس کی تصدیق ہوتی ہے تو یہ کسی بھی سربراہ مملکت کے اس مرض سے متاثر ہونے کا تازہ ترین واقعہ ہوگا۔ اس سے قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا وائرس کاشکار ہیں۔ ایک لمحے کو بورس کی حالت تشویشناک حد تک بگڑ گئی تھی تاہم وہ خوش قسمتی سے صحتیاب ہوگئے۔
دوسری جانب ر وس میں بھی اعلیٰ عہدوں پر فائز متعدد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں روسی وزیراعظم میخائل، صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف وزیرثقافت ، وزیرتعلیم اور دیگر شامل ہیں۔
