چڑیا گھر کے ہرن ذبح کرکے شیروں کو کھلانے کا فیصلہ

چڑیا گھر کے ہرن ذبح کرکے شیروں کو کھلانے کا فیصلہ
چڑیا گھر کے ہرن ذبح کرکے شیروں کو کھلانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جرمنی کے بعد اب انڈونیشیا کے ایک چڑیا گھر نےبھی خوراک کا بندوبست کرنے اور کچھ جانوروں کو بچانے کیلئے دوسرے جانوروں کو ذبح کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کی خبر کے مطابق انڈونیشیا کا مشہور بندونگ چڑیا گھر عام طور پر ہر سال لوگوں کی آمد سے 81,700 ڈالرکماتا ہے لیکن اسے رواں سال 24 مارچ کو بند کر دیا گیا تھا۔

اب محض عطیات کی مدد سے جانوروں کو زندہ رکھا جا رہا ہے اور بدترین صورتحال سے متعلق عوام کو آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

چڑیا گھر کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ انھیں 86 جانوروں کی خوراک کے لیے روزانہ 400 کلو سے زیادہ پھل اور ہر دوسرے دن 120 کلو گوشت درکار ہوتا ہے جبکہ پہلے سے ہی جانوروں کی خوراک کے حصے کم کر دیے گئے ہیں۔

’ہمارے پاس 30 ہرن ہیں جو عمر رسیدہ ہیں اور تولیدی صلاحیت نہیں رکھتیں۔ انھیں ذبح کر کے گوشت خور جانوروں، جیسے سماتران شیروں اور جاون چیتوں کو کھلایا جائے گا۔‘

ان کا کہنا ہے کہ جانوروں کو اب تک کافی خوراک مل رہی ہے لیکن وہ کمی محسوس کر رہے ہیں۔

جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ ’خوراک ختم ہوگئی ہے لیکن وہ اب بھی کھانا چاہتے ہیں۔‘

ان کے مطابق جانور غصے میں آکر چیزیں پھینکنا شروع کر سکتے ہیں۔
 اس سے قبل جرمنی کے ایک چڑیا گھر میں بھی کچھ جانوروں کے بچاو کیلئے دوسروں کو ذبح کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔