بھارت کے معروف اداکار نے لاک ڈاﺅن کے دوران منگنی کر لی

بھارت کے معروف اداکار نے لاک ڈاﺅن کے دوران منگنی کر لی
بھارت کے معروف اداکار نے لاک ڈاﺅن کے دوران منگنی کر لی

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی مشہور زمانہ فلم ” باہو بلی “ میں ولن کا کردار ادا کر کے شہرت پانے والے اداکار ” رانا دگوبتی “ نے کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاﺅ ن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چپکے سے منگنی کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 35 سالہ اداکار نے اپنی دوست مہیکا بجاج کے ساتھ منگنی کی ہے اور تقریب پر بنائی گئی ایک تصویر کو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ رانا دگوبتی نے سوشل میڈیا پر ہی مداحوں اور ساتھیوں سے مہیکا بجاج کو متعارف کروایا تھا۔جبکہ اس سے قبل وہ اپنے تعلق کے حوالے سے ہمیشہ خاموش ہی رہے۔

رپورٹس کے مطابق لاک ڈاون کے باعث ان کی منگنی کی تقریب میں بہت کم لوگ شامل ہوئے جس میں صرف گھر کے افراد اور کچھ دوست تھے۔مہیکا بجاج کا تعلق کاروباری گھرانے سے ہے، وہ ایک ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کی مالک بھی ہیں۔رانا دگوبتی کے والد نامور پروڈیوسر سریش بابو کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان نے حال ہی میں مہیکا کے خاندان سے ملاقات کی تھی اور منگنی کے بعد اب ان کا جلد شادی کرنے کا بھی ارادہ ہے۔

یاد رہے کہ اداکار رانا دگوبتی نے ہندی سینما کی کامیاب فلم ’بہوبلی‘ میں ولن کا کردار نبھایا تھا۔اس فلم میں رانا دگوبتی راجا بھلالویو کے روپ میں نظر آئے، رانا دگوبتی کو ان کی اداکاری کے لیے بہت سراہا گیا تھا۔اس کے علاوہ وہ یہ جوانی ہے دیوانی، ہاس فل 4، بے بی جیسی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔

مزید :

تفریح -