کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گر گیا، 100 سے زائد افراد کے سوار ہونے کی اطلاعات ،تین لاشیں ہسپتال منتقل، طیارہ مکمل تباہ ہوگیا: نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گر گیا، 100 سے زائد افراد کے سوار ہونے کی اطلاعات ...
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گر گیا، 100 سے زائد افراد کے سوار ہونے کی اطلاعات ،تین لاشیں ہسپتال منتقل، طیارہ مکمل تباہ ہوگیا: نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کی ماڈل کالونی میں پی آئی اے کا طیارہ گرگیا ہے  اور نجی ٹی وی چینل  کے مطابق چیئرمین پی آئی اے کاکہنا ہے کہ بدقسمت طیارے میں 100 افراد سوار تھے ،  لاہور سے کراچی آنیوالے پی آئی اے کے طیارے پی کے 8303  نے لاہور سے ایک بجےاڑان بھری تھی اور دو بج پر پینتالیس منٹ پر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھاتاہم ایئربس 320 کا  لینڈنگ سےایک منٹ قبل رابطہ ٹوٹا، پبلک نیوز کے مطابق طیارہ حادثے کے نتیجے میں تین افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل لائی گئی ہیں، زمین پر زخمی ہونیوالے آٹھ افراد کو بھی ہسپتال شفٹ کیا گیا۔ 24 نیوز کے مطابق گرنے والا طیارہ مکمل طورپر تباہ ہوگیا ہے  اور زمین پر انتہائی دلخراش مناظر ہیں، کچھ لوگوں کا سامان بھی دیکھا جاسکتاہے تاہم ابھی تک کسی کے شہید ہونے کے بارے میں باضابطہ طورپر حکام نے تصدیق نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے طیارہ لاہور سے کراچی آ رہا تھا اور لینڈنگ کی تیاری کر رہا تھا تاہم لینڈنگ سے قبل ایئر پورٹ کے قریب ہی یہ گر کر تباہ ہو گیا ہے ، ادھر نجی ٹی وی چینل 92 نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے میں 80 سے زائد مسافر سوار تھے جبکہ 24 نیوز کے مطابق طیارے میں 95 افراد موجود تھے،مشیر ہوا بازی نے بتایا کہ طیارے میں 99مسافر اور عملے کے سات افراد سوار تھے۔  طیارہ رہائشی علاقے میں گرا جس کی وجہ سے زمین پر بھی نقصان ہوا تاہم ابھی ہونیوالے نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ ادھر جیو نیوز نےابتدائی طور پر بتایا کہ جہاز کا لینڈنگ کیئر نہیں کھل رہا تھا جس پر کنٹرول ٹاور نے اسے ایک اور چکر لگانے کا کہا  ،کالونی کے اوپر سے ایک اور چکر لگا کر واپس لینڈنگ کرنے جارہا تھا جس دوران یہ گر کر تباہ ہو گیا۔بدقسمت طیارے میں سوار عملے کے تین افراد کے نام بھی سامنےآگئے ہیں جن میں کیپٹن سجاد گل، فرسٹ افسر عثمان اعظم اور فرید احمد شامل ہیں۔ ادھر آئی ایس پی آر نے بتایا کہ رینجرز اور آرمی کی کوئیک ریسپانس فورس موقع پر پہنچ چکی ہے اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق طیارہ مکانوں کی چھتوں سے ٹکراتا ہوا زمین پر آیا جس کی وجہ سے تقریباً تین گلیوں میں جہاز کا ملبہ موجود ہے ،اسی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے اور گھروں میں بھی آگ لگ گئی، زمین پر بھی کچھ زخمی ہیں جنہیں ریسکیو کیا جارہاہے ، دو عمارتوں کو زیادہ نقصان پہنچا۔ 

عینی شاہدین کے مطابق طیارہ گرنے کے بعد آگ لگ گئی اور آخری اطلاعات تک رینجرز اور سول ایوی ایشن کی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔