پی آئی اے کے طیارے کا کنٹرول ٹاور سے آخر رابطہ ہواتو اس میں کیا ہدایت کی گئی تھی اور مسئلہ کیا تھا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پی آئی اے کے طیارے کا کنٹرول ٹاور سے آخر رابطہ ہواتو اس میں کیا ہدایت کی گئی ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی آئی اے کامسافر طیارہ کراچی کی ماڈل کالونی میں جناح گارڈن کے قریب گر کر تباہ ہو گیاہے جس میں تقریبا 98 مسافر سوار تھے ۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ لاہور سے کراچی آ رہا تھا جس میں 160 مسافروں کی گنجائش ہے تاہم کورونا وائرس کے پیش نظر اس میں سماجی فاصلے کے تحت صرف 91 مسافروں کو سوار کیا گیا تھا جبکہ ان کے علاوہ 7 عملے کے اراکین اور دو پائلٹ شامل تھے ۔

پی آئی اے کا طیارہ جب کراچی پہنچا اور لینڈنگ کی تیاری کرنے لگا تو پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز کے لینڈنگ گیئر نہیں کھل رہے ہیں جس پر پائلٹ کو مزید ایک اور چکر لگانے کی ہدایت گی گئی تاہم جس وقت طیارہ ایک اور چکر لگانے کے بعد واپس لینڈنگ کرنے لگا تو این چند لمحے قبل یہ گھروں سے ٹکرا گیا اور گر کر تباہ ہو گیا ۔

جہاز کے گرنے کے باعث نیچے مکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جہاں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ، جہاز کے ٹکرانے کے باعث نیچے کھڑی گاڑیوں میں بھی آگ بھڑک اٹھی ہے تاہم ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیاہے ۔

مزید :

قومی -