کراچی میں طیارہ حادثہ، پاک فوج اپنے ہیلی کاپٹرز کے ساتھ میدان میں آگئی

کراچی میں طیارہ حادثہ، پاک فوج اپنے ہیلی کاپٹرز کے ساتھ میدان میں آگئی
کراچی میں طیارہ حادثہ، پاک فوج اپنے ہیلی کاپٹرز کے ساتھ میدان میں آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں پی آئی کا طیارہ کریش ہونے کے بعد پاک فوج اور رینجرز نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی کی کوئیک ری ایکشن فورس اور پاکستان رینجرز سندھ کے جوان طیارہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

طیارہ حادثے کی جگہ پر پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نقصان کا جائزہ لینے کیلئے پرواز کر رہے ہیں، اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو بھی امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

مزید :

Breaking News -قومی -