جس گھر پر طیارہ گرا اس کا کیا حال ہوا؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا ایک طیارہ شہری آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔
لاہور سے کراچی جانے والے پی کے 8303 نے لاہور سے ایک بجےاڑان بھری تھی اور اس نے 2 بج کر 45 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا لیکن بدقسمتی سے پی آئی اے کے ایئربس 320 کا لینڈنگ سےایک منٹ قبل رابطہ ٹوٹ گیا اور یہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب شہری آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔
PIA plane crashed near my cousin's house at Karachi????????????
Allah sbko apny hifz_o_aman me rakhy ameen ???? #planecrash pic.twitter.com/2kYSq5xMmh
— اسیرِ زیست???? (@RabiaAshrafQazi) May 22, 2020
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اس گھر کے مناظر دکھائی دے رہے ہیں جس کے اوپر طیارے کا ملبہ گرا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ گرنے کی وجہ سے متاثرہ گھر بھی ملبے میں تبدیل ہوچکا ہے اور اس میں آگ لگی ہوئی ہے۔ ویڈیو میں ریسکیو ورکرز کو آگ بجھاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ طیارے میں 100 سے زائد افراد سوار تھے اور سب کے ہی شہید ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
PIA’s Lahore-Karachi flight PK-8303 crashed on a residential area near Karachi airport a short while ago. Fire fighters trying to control fire in an affected house???????? ???? ✈️ #planecrash #BREAKING pic.twitter.com/LEg1roPjol
— Danyal Gilani (@DanyalGilani) May 22, 2020