پی آئی اے طیارہ حادثہ،  بد قسمت مسافروں کے نام سامنے آگئے، کتنے بچے شامل ہیں؟ جان کر آنسو نہ رکیں

پی آئی اے طیارہ حادثہ،  بد قسمت مسافروں کے نام سامنے آگئے، کتنے بچے شامل ...
پی آئی اے طیارہ حادثہ،  بد قسمت مسافروں کے نام سامنے آگئے، کتنے بچے شامل ہیں؟ جان کر آنسو نہ رکیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں تباہ ہونے والے پی آئی کے طیارے کے بدقسمت مسافروں کے نام سامنے آگئے۔

فہرست کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 میں مسافروں  کی مجموعی تعداد 91 تھی ۔ طیارے میں 51مرد سوار تھے ،  پی کے 8303 کی بدقسمت فلائٹ میں 9 بچے بھی موجود تھے جبکہ  31خواتین بھی اسی طیارے میں موجود تھیں۔

طیارہ ملیر کینٹ کے علاقے کی شہری آبادی میں گر کر تباہ ہوا ہے جس کے باعث طیارے پر موجود تمام مسافروں  کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ طیارہ حادثے کی وجہ سے کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -