پی آئی اے کا طیارہ تباہ لیکن وجہ کیا بنی؟ پائلٹ کی مبینہ کال کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

پی آئی اے کا طیارہ تباہ لیکن وجہ کیا بنی؟ پائلٹ کی مبینہ کال کی آڈیو سوشل ...
پی آئی اے کا طیارہ تباہ لیکن وجہ کیا بنی؟ پائلٹ کی مبینہ کال کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور سے کراچی جانیوالا پی آئی اے کی بدقسمت پرواز پی کے 8303 ماڈل کالونی کے قریب گر کر تباہ ہوگئی جس میں 100 سے زائد افراد سوار تھے، بچوں کی بھی کثیر تعداد موجود تھی، بیشتر لوگ اپنے پیاروں کیساتھ عید منانے جارہے تھے ، ابتدائی طورپر حکام کی طرف سے حادثے کی وجہ واضح نہیں کی گئی تاہم سوشل میڈیا پر پائلٹ کی ایک مبینہ آخری کال وائرل ہورہی ہے جو اس گفتگو پر مبنی ہے جو انہوں نے کنٹرول ٹاور سے کی اور پھر ریڈار سے غائب ہوگیا۔

سوشل مٰیڈیا پر وائرل ہونیوالی آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ کنٹرول ٹاور پر موجود اہلکار استفسار کرتا ہے کہ "8303" جس پر پائلٹ کی جانب سے "جی سر" کا جواب ملتا ہے ۔ کنٹرول ٹاور سے بتایا جاتا ہے کہ ایسا لگ رہاہے کہ آپ بائیں طرف جارہے ہیں، پائلٹ بتاتا ہے کہ ہم براہ راست لینڈنگ کیلئے جارہے ہیں، ہمارا انجن جواب دے چکا ہے ۔ کنٹرول ٹاور کی طرف سے بتایا جاتاہے کہ " 25 پر لینڈنگ کے لیے رن وے دستیاب ہے ، پائلٹ کی طرف سے جواب میں راجر کی آواز آٹی ہے اور ساتھ ہی چار دفعہ مے ڈے ، مے ڈے بولتا ہے اور پھر پاکستان 8303 بتانے کے بعد رابطہ ختم ہوجاتاہے ۔ کنٹرول ٹاور کی طرف سے بتایا جاتا ہے کہ 8303 راجر دونوں ہی رن ویز لینڈکرنے کے لیے دستیاب ہیں لیکن رابطہ ختم ہوچکا ہوتا ہے ۔ 

مزید :

قومی -