کراچی میں طیارہ حادثہ ،وزیراعظم نے بھی دکھ کا اظہار کردیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کاطیارہ گرنے پردل نہایت رنجیدہ اورمغموم ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں سی ای او ارشد ملک جو کراچی روانہ ہوچکےہیں اورموقع پرموجود امدادی ٹیموں کےساتھ رابطے میں ہوں کہ فی الوقت یہ اولین ترجیح ہے۔ اس سانحے کی فوری تحقیقات کروائی جائیں گی.میری دعائیں اورتمام ترہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کا طیارہ لاہور سے کراچی آ رہا تھا جس میں 160 مسافروں کی گنجائش ہے تاہم کورونا وائرس کے پیش نظر اس میں سماجی فاصلے کے تحت صرف 91 مسافروں کو سوار کیا گیا تھا جبکہ ان کے علاوہ 7 عملے کے اراکین اور دو پائلٹ شامل تھے۔