پی آئی اے طیارہ حادثہ ، آرمی چیف نے پاک فوج کو بڑا حکم دے دیا

پی آئی اے طیارہ حادثہ ، آرمی چیف نے پاک فوج کو بڑا حکم دے دیا
پی آئی اے طیارہ حادثہ ، آرمی چیف نے پاک فوج کو بڑا حکم دے دیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کو ریسکیو کے کاموں میں سول انتظامیہ کی مدد کا حکم دے دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل  قمر جاوید باجوہ نے  پی آئی اے کے افسوسناک طیارہ حادثے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔  انہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ظاہر کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف نے پاک فوج کو ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں  سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -