قومی ائیر لائن کے حادثے پر سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی کمیونٹی کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ریاض (وقار نسیم وامق) لاہور سے کراچی جانیوالے قومی ائیر لائن کے طیارے کو پیش آنیوالے افسوسناک حادثے پر سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی کمیونٹی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی طیارہ حادثے سے دلی صدمہ پہنچا ہے اور وہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں.
دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، پاکستان تحریک انصاف، پاک سرزمین پارٹی، اے این پی، قومی وطن پارٹی، جمعیت اہل حدیث، جمعیت علماء اسلام، بزمِ ریاض، بزمِ بزرگان ریاض، حلقہء فکروفن، پاکستان تھنکرز فورم، پاکستان انویسٹرز فورم، پاکستان ایگزیکٹو فورم، پاک میڈیا فورم، اور دیگر سماجی و ادبی تنظیموں کے ارکان کے علاوہ سول سوسائٹی کے افراد نے طیارہ حادثے کو قومی نقصان قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ طیارے کے مسافروں اور عملے کی قیمتی جانوں کی شہادت پر دلی رنج پہنچا ہے.
اس سے قبل بھی گذشتہ سالوں میں مسافر بردار طیاروں کے حادثات رونما ہوئے تھے جن کو ہم بھلا نہیں پائے تھے کیمونٹی افراد نے اللہ کے حضور دعاء بھی کی ہے کہ اللہ پاکستان کے عوام کو اپنی پناہ میں رکھے اور جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے جبکہ پروردگار لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے آمین