حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کی آخری ویڈیو سامنے آگئی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے ۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ آہستہ آہستہ نیچے جارہا ہے۔ بظاہر تو ایسے لگ رہا ہے کہ طیارہ لینڈنگ کے لئے نیچے جارہا ہے لیکن کیا پتہ تھا کہ یہ بدقسمت طیارہ تباہ ہوجائے گا۔طیارہ نیچے جاتے ہی اچانک سے شہری آبادی پر گرا۔
تباہ ہونیوالے بدقسمت طیارے میں 98 افراد سوار تھے۔جس میں7 افراد عملے کے تھے۔ اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ ٹینک چوک کے قریب ایئرپورٹ کے قریب گرا ہے۔
۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔
بد قسمت طیارے کی گرنے سے پہلے کی ویڈیو
— Irfan Malik (@IrfanMa41071564) May 22, 2020
طیارہ کیسے تباہ ہوا ویڈیو دیکھیں pic.twitter.com/Uf8sZTQxIF