طیارہ حادثہ، چیئر مین پی آئی اے ارشد ملک کا موقف بھی سامنے آگیا

کراچی (ویب ڈیسک) پی آئی اے طیارے حادثے کے بعد چیئر مین پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا ہے کہ یہ نہایت ایک دلخراش واقعہ ہے، آخری آواز میں پائلٹ صاحب کہہ رہے تھے کہ کوئی تکنیکی خرابی ہے ، پائلٹ کو کہا گیا کہ لینڈنک کیلئے دونوں رن وے تیار ہیں، پائلٹ کا پیغام آیا کہ ٹکینیکل پرابلم ہے، وہ چکر لگانا چاہتے ہیں، کس وجہ سے ؟ کیا ٹیکنیکل مسئلہ تھا وہ ابھی ہم دیکھتے ہیں، میں کچھ دیر میں موقع پر پہنچتا ہوں۔
اللہ ہم پر رحم کرے
اللہ کرے کہ جانی نقصان کم سے کم ھو
چیئرمین پی آئی اے کا حادثے کے بارے بیان pic.twitter.com/KJ1XGq8lTl
— شائقہ بتول (@ShaikaBatoolMQI) May 22, 2020
ارشد ملک کا کہنا تھا کہ ہمارا جہاز جو لاہور سے کراچی آرہا تھا۔ طیارے حادثے میں جانی نقصان پر افسوس ہے میری دلی ہمدردیاں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور پھرطیارے میں سوار ہوگئے ۔