"طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کا اصل غم تو ان کے پیاروں کو ہے لیکن پھر بھی ۔۔۔ " مریم نواز نے انتہائی جذباتی پیغام جاری کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے طیارہ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ طیارہ حادثے کی خبر نے دل چھلنی کردیا، اس حادثے میں زندگیوں کے ضیاع کا اصلی افسوس تو ان کے پیاروں کو ہی ہوگا لیکن پاکستانی اور ہر انسان کو ان جانوں کے نقصان کا افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے کسی پیارے کو ایسی حالت میں کھونا کہ اس کو خدا حافظ کہنے کا موقع بھی نہ ملے، اس کا درد کبھی بھی ختم نہیں کیا جاسکتا۔
مریم نواز نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نقصان بہت زیادہ ہے، اللہ پاک انہیں اس سانحے کا بوجھ اٹھانے اور نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ بے شک ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف رجوع کرنے والے ہیں۔
My heart goes out to the bereaved families. Their loss is colossal. May Allah give them the strength and courage to bear the tragic loss.
Inalillahi wa ina ilaihi rajioun. https://t.co/fvtFV5F5nT
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 22, 2020