شہبازشریف نے مسافر طیارے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

شہبازشریف نے مسافر طیارے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت سے بڑا مطالبہ ...
شہبازشریف نے مسافر طیارے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کےصدراورقائدحزبِ اختلاف شہبازشریف نےپی آئی اے مسافر طیارے کے حادثے پر شدید رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حادثے کی اعلی سطح پر تحقیقات کرائی جائیں کہ یہ اندوہناک حادثہ کس طرح پیش آیا؟۔

اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ائیر بس حادثے پر پوری قوم کو دلی رنج ہے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شہباز شریف نے المناک طیارہ حادثے کی اعلی سطحی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی اعلی سطح پر تحقیقات کرائی جائیں کہ یہ اندوہناک حادثہ کس طرح پیش آیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ہی وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں ہونے والے پی آئی اے مسافر طیارے کے حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ریلیف، ریسکیو اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی ہدایت کی اور وزیراعظم عمران خان نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔