چین نے2020میں کتنے لاکھ شہری ملازمتیں پیدا کرنے کا ہدف رکھا ہے؟جان کر یقینی طور پر آپ حیران رہ جائیں گے

چین نے2020میں کتنے لاکھ شہری ملازمتیں پیدا کرنے کا ہدف رکھا ہے؟جان کر یقینی ...
چین نے2020میں کتنے لاکھ شہری ملازمتیں پیدا کرنے کا ہدف رکھا ہے؟جان کر یقینی طور پر آپ حیران رہ جائیں گے

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین کے قومی قانون ساز ایوان میں جمعہ کو جمع کروائی گئی حکومتی کارگردکی رپورٹ کے مطابق چین رواں سال روزگار مستحکم کرنے اور لوگوں کیلئے روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کو ترجیح دے گا جس میں 90 لاکھ نئی شہری ملازمتیں پیدا کرنے کا ہدف رکھا گیاہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے قومی قانون ساز ایوان کے سالانہ سیشن کے افتتاحی اجلاس میں وزیراعظم لی کھ چھیانگ کی جانب سے فراہم کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئے گئے سروے میں شہری بے روزگاری کی شرح 6فیصد کے لگ بھگ رکھی جائے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک مالی،مالیاتی اور سرمایہ کاری کی پالیسیوں کے ذریعے روزگار مستحکم کرنے کیلئے مربوط طریقے سے کام کرے گا۔کالج سے فارغ التحصیل افراد، فوجی خدمات کو خیرباد کہنے والوں، نقل مکانی کرنے والے دیہی مزدوروں اور ملازمت ڈھونڈنے میں مشکلات کا شکار افراد سمیت مختلف کلیدی شعبوں اور گروپس کیلئے روزگار بڑھانے کیلئے کوششیں کی جائیں گی۔ملازمتوں کے استحکام کیلئے چین ہنرمندی کی تربیت کیلئے پیسے دے گا اور سال 2020 اور 2021 میں 3کروڑ50 لاکھ سے زائد پیشہ وارانہ ہنر مندی کی تربیت کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -