’یہ کام عزت کے لیے کیا‘ امریکی شاپنگ مال میں فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار، یہ کیوں کیا؟ ایسی وجہ بتادی جو کسی نے بھی نہ سوچی تھی

’یہ کام عزت کے لیے کیا‘ امریکی شاپنگ مال میں فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار، یہ ...
’یہ کام عزت کے لیے کیا‘ امریکی شاپنگ مال میں فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار، یہ کیوں کیا؟ ایسی وجہ بتادی جو کسی نے بھی نہ سوچی تھی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ایریزونا کے شہر گلینڈیل میں ایک 20سالہ نوجوان نے شاپنگ مال میں فائرنگ کرکے کئی افراد کو زخمی کر دیا اور جب پولیس نے اسے گرفتار کرکے تفتیش کی تواس نے اس سنگین جرم کی ایسی وجہ بیان کر دی کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق اس ملزم کا نام ارمینڈو ہرنینڈیز تھا جس نے گلینڈیل کے ویسٹ گیٹ انٹرٹینمنٹ ڈسٹرکٹ میں واقع ایک شاپنگ مال میں فائرنگ کی اور اس دوران تمام واردات سنیپ چیٹ پر لائیو دکھاتا رہا۔

واردات سے قبل اس نے سنیپ چیٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ شاپنگ مال کے باہر اپنی گاڑی میں بیٹھا بیئر پی رہا ہوتا ہے۔ وہ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر پڑا اسلحہ دکھاتا ہے اور کہتا ہے کہ ”ہیلو، میرا نام ارمینڈو جونیئر ہرنینڈیز ہے اور میں ’شوٹر آف ویسٹ گیٹ 2020ء‘ بننے جا رہا ہوں۔“ رپورٹ کے مطابق اس کے بعد وہ گاڑی سے باہر نکلتا ہے اور لوگوں پر فائرنگ کر دیتا ہے۔ بعد ازاں ایک ویڈیو میں اسے رائفل کے ساتھ پولیس کے آگے سرنڈر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ملزم نے پولیس کو دوران تفتیش بتایا کہ ”تمام عمر لوگ میرا مذاق اڑاتے رہے اور مجھ پر دھونس جماتے رہے۔ چنانچہ میں یہ کام کرکے لوگوں کی نظروں میں اپنی عزت بڑھانا چاہتا تھا۔“ملزم نے بتایا کہ وہ سوچ کر آیا تھا کہ 10لوگوں کو زخمی کرے گا۔ واضح رہے کہ ملزم کی فائرنگ سے باقی تمام لوگ معمولی زخمی ہوئے، صرف ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -