حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار صحافی انصار نقوی نے حامد میر کو کیا پیغام بھیجا تھا؟

حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار صحافی انصار نقوی نے حامد میر کو کیا ...
حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار صحافی انصار نقوی نے حامد میر کو کیا پیغام بھیجا تھا؟

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اینکر پرسن حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے مسافر سینئر صحافی انصار نقوی نے انہیں عید پروگرام میں شرکت کا پیغام بھیجا تھا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حامد میر نے کہا کہ " انصار بھائی نے کل رات پیغام بھیجا کہ ان کے چینل 24 کے عید شو کے لئے میرا ٹائم چاہئیے میں نے ان کا پیغام سحری کے وقت پڑھا اور سوچا کہ صبح جواب دوں گا پھر پتہ چلا کہ وہ تو اس جہاز میں سوار تھے جو کراچی میں تباہ ہو گیا اب مجھے ان کی تلاش ہے انہیں بتانا ہے کہ میں پروگرام کے لئے تیار ہوں۔"

خیال رہے کہ انصار نقوی نجی ٹی وی 24 نیوز کے ڈائریکٹر پروگرامنگ ہیں،وہ بھی حادثے کا شکار ہونے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 میں سوار تھے۔ ان کے حوالے سے اب تک متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -