سکول میں پڑھانے والی بیگم پر شوہر کو شک، گھر میں خفیہ کیمرے لگائے تو ایسی شرمناک حقیقت سامنے آگئی کہ زندگی تباہ ہوگئی

سکول میں پڑھانے والی بیگم پر شوہر کو شک، گھر میں خفیہ کیمرے لگائے تو ایسی ...
سکول میں پڑھانے والی بیگم پر شوہر کو شک، گھر میں خفیہ کیمرے لگائے تو ایسی شرمناک حقیقت سامنے آگئی کہ زندگی تباہ ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون سکول ٹیچر نے اپنی کلاس میں پڑھنے والے ایک یتیم 16سالہ لڑکے کی کفالت اپنے ذمہ لے لی اور اسے اپنے ساتھ گھر میں رکھ لیا لیکن ٹیچر کے شوہر کو کچھ شک گزرا جس پر اس نے گھرمیں خفیہ کیمرے لگا دیئے جن کی ویڈیو میں ایساشرمناک انکشاف ہواکہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست وسکانسن کی 36سالہ سٹیفنی پڈلوسکی نامی یہ ٹیچر رین لینڈر مڈل سکول میں پڑھاتی تھی جہاں اس کی پہلی بار اس 16سالہ لڑکے سے ملاقات ہوئی اور اس نے اس کی کفالت اپنے ذمے لے لی۔
رپورٹ کے مطابق سٹیفنی نے اپنے گھر کے بیسمنٹ میں لڑکے کا بیڈروم بنا دیا اور وہ وہاں رہنے لگا۔ چند ماہ بعد سٹیفنی کے شوہر کو شک گزرا کہ سٹیفنی کے اس لڑکے کے ساتھ ناجائز مراسم ہیں جس پر اس نے لڑکے کے بیڈروم اور گھر میں دیگر جگہوں پر خفیہ کیمرے لگا دیئے اور سٹیفنی کی اس لڑکے کے ساتھ شرمناک حرکات ان کیمروں میں محفوظ ہو گئیں جو اس کے شوہر نے پولیس کے حوالے کر دیں۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے سٹیفنی کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اب اس کے خلاف عدالت میں مقدمہ جاری ہے۔ یہ سکینڈل سامنے آنے کے بعد اس نے سکول سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دوسری طرف اس کے شوہر نے بھی اس سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔پولیس کے مطابق سٹیفنی نے دوران تفتیش لڑکے کے ساتھ کئی بار جنسی تعلق قائم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -