امریکی صدارتی انتخاب، اس وقت پول میں ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مخالف جوبائیڈن سے کتنے پیچھے ہیں؟ امریکی صدر کے لیے پریشان کن خبر آگئی

امریکی صدارتی انتخاب، اس وقت پول میں ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مخالف جوبائیڈن سے کتنے ...
امریکی صدارتی انتخاب، اس وقت پول میں ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مخالف جوبائیڈن سے کتنے پیچھے ہیں؟ امریکی صدر کے لیے پریشان کن خبر آگئی

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس امریکی صدر ٹرمپ کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن گیا ہے اور ان کے دوبارہ صدر بننے کی راہ اس وباءکی وجہ سے مسدود ہوتی نظر آ رہی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق فوکس نیوز کے حالیہ پول میں باقی کئی مدات میں صدر ٹرمپ اپنے حریف بائیڈن سے آگے ہیں لیکن کورونا وائرس اور ہیلتھ کیئر میں بائیڈن ان سے 8پوائنٹس آگے نکل گئے ہیں۔ اس کے علاوہ چین کے ساتھ معاملہ کرنے میں بھی لوگوں نے بائیڈن پر زیادہ اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہیلتھ کیئر کے معاملے میں لوگوں نے بائیڈن کو 17اور صدر ٹرمپ کو صرف 9پوائنٹس دیئے ہیں۔ چین کے ساتھ تعلقات کو سنبھالنے کے حوالے سے صدر ٹرمپ کو صرف 6پوائنٹس ملے ہیں۔ صدر ٹرمپ مجموعی طور پر مردوں کی حمایت کے حوالے سے بائیڈن سے 7پوائنٹس اور دیہاتی سفید فام شہریوں کی حمایت کے حوالے سے 30پوائنٹس آگے ہیں۔ اس کے برعکس بائیڈن خواتین کی حمایت کے حوالے سے 20پوائنٹس اور سیاہ فام شہریوں کی حمایت کے حوالے سے صدر ٹرمپ سے 64پوائنٹس آگے ہیں۔مجموعی طور پر بائیڈن اس وقت صدر ٹرمپ پر 48-40کے تناسب سے برتری لے رہے ہیں تاہم 11فیصد اب بھی ایسے ہیں جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی ووٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ان گیارہ فیصد لوگوں کا ووٹ کس طرف جاتا ہے، ماہرین کے مطابق یہ بات بھی نتائج پر بہت زیادہ اثرانداز ہو گی۔

مزید :

بین الاقوامی -