چند لوگ بے تحاشہ کھانے کے باوجود موٹے کیوں نہیں ہوتے؟ بالآخر سائنسدانوں کو اصل وجہ مل گئی

چند لوگ بے تحاشہ کھانے کے باوجود موٹے کیوں نہیں ہوتے؟ بالآخر سائنسدانوں کو ...
چند لوگ بے تحاشہ کھانے کے باوجود موٹے کیوں نہیں ہوتے؟ بالآخر سائنسدانوں کو اصل وجہ مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹیلن(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ لوگ جو چاہیں کھائیں اور ورزش بھی نہ کریں تو موٹاپے کا شکار نہیں ہوتے۔ ایسے لوگوں سے ان کے سلم سمارٹ ہونے کا راز پوچھیں تو عموماً وہ کہتے ہیں کہ ان کے جینز میں ہی ایسا کچھ ہے۔ عام طور پر ہم ان کی اس بات کو محض بات سمجھ کر نظرانداز کر دیتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ واقعی یہ انسان کے جینز میں ہوتا ہے کہ وہ جو کچھ چاہے کھائے لیکن موٹا نہیں ہوتا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ انکشاف یورپی ملک ایستونیا کے سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں کیا ہے۔
اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 47ہزار 102لوگوں کی ہیلتھ پروفائلز چیک کیں اور ان کے جینز کا اس کے ساتھ موازنہ کیا۔ اس میں معلوم ہوا کہ ان تمام لوگوں میں 1فیصد ایسے لوگ تھے جو کچھ بھی کھاتے تھے اور ورزش بھی نہیں کرتے تھے لیکن موٹے بھی نہیں ہوتے تھے۔ جب ان کے جینز کا دوسروں کے جینز کے ساتھ موازنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان لوگوں میں ’اے ایل کے‘ نامی جین موجود نہیں تھا۔ اس جین کا تعلق کینسر کے مرض سے بھی ہوتا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اور یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے پروفیسر جوزف پیننگر کا کہنا تھا کہ صرف ایک فیصد ایسے لوگ ہوتے ہیں جن میں اے ایل کے جین نہیں ہوتا اور یہی وہ لوگ ہوتے ہیں جو کچھ بھی کھانے اور ورزش نہ کرنے کے باوجود موٹے نہیں ہوتے۔ اگر ہم لوگوں میں اس جین کو ’آف‘ کردیں تو اس سے ممکنہ طور پر موٹاپے کا علاج کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -