صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس کب ہو گا اور ایجنڈا کیا ہے؟تفصیلات آگئیں

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس کب ہو گا اور ایجنڈا کیا ...
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس کب ہو گا اور ایجنڈا کیا ہے؟تفصیلات آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 جون کو طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر قومی اسمبلی کے نام خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ آئین کے تحت سال میں قومی اسمبلی اجلاس کے 130 دن پورے کرنا ضروری ہے اور ابھی تک قومی اسمبلی کے 77 دن ہوئے ہیں جبکہ 53 ایام باقی ہیں۔اس کے بعد وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا عندیہ دیا تھا جس پر اب ایک بار پھر قومی اسمبلی کا اجلاس بلا لیا گیا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 جون کو طلب کیا ہے اور یہ اجلاس شام 4 بجے ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی اپوزیشن کی ریکوزیشن پر کورونا وائرس کی صورتحال پر بحث کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تھا۔