کورونا وائرس لاک ڈاﺅن، تھائی لینڈ میں جسم کے صرف ناف سے نیچے کے حصے کے لیے مساج پارلرز کھولنے کی تجویز

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں حکومت مساج سنٹرز کھولنے کا فیصلہ کر لیا تاہم اس میں ایک عجیب و غریب شرط رکھی جائے گی۔ ویب سائٹ thethaiger.com کے مطابق تھائی ہیلتھ سروس سپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر تھاریس کیرس سینایراویونگ کا کہنا ہے کہ ”بہت جلد مساج سنٹرز کھولنے کی اجازت دے دی جائے گی تاکہ یہ مشروط اجازت ہو گی جس میں صرف کمر سے نیچے کے جسم کا مساج کرنے کی اجازت ہو گی۔
تھاریس کیرس کا کہنا تھا کہ ”کمر سے اوپر کے جسم کا مساج کرنے کے دوران کورونا وائرس منتقل ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے چنانچہ اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ فیصلہ مساج پارلرز کے نمائندوں سے گفتگو کے بعد کیا جا رہا ہے، جن کا کہنا تھا کہ ان کے ملازمین شدید مشکل سے دوچار ہیں اور ان کے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں۔ چنانچہ ان کی درخواست پر ہم نے مساج پارلر مشروط طور پر کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔