چین نے ریٹائرڈ ملازمین کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

چین نے ریٹائرڈ ملازمین کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی
چین نے ریٹائرڈ ملازمین کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین کے قومی قانون ساز ایوان میں غورو خوض کے لئے جمع کروائی گئی کارکردگی رپورٹ کے مطابق چین ریٹائر ہو جانے والوں کے لئے بنیادی پنشن میں اضافہ کرے گا جبکہ دیہی اور کام نہ کرنے والے شہری باشندوں کے لئے کم سے کم بنیادی بڑھا پے کی پنشن میں بھی اضافہ کیا جائیگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے قومی قانون ساز ایوان میں غورو خوض کے لئے جمع کروائی گئی کارکردگی رپورٹ کے مطابق چین ریٹائر ہو جانے والوں کے لئے بنیادی پنشن میں اضافہ کرے گا جبکہ دیہی اور کام نہ کرنے والے شہری باشندوں کے لئے کم سے کم بنیادی بڑھا پے کی پنشن میں بھی اضافہ کیا جائیگا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین تقریبا 30کروڑ لوگوں کو پنشن فنڈز کی بروقت اور مکمل ادائیگی کو یقینی بنائے گا۔