طیارہ حادثہ، سینئر صحافی انصار نقوی کے  حوالے سے بھی حوصلہ افزا خبر آگئی

طیارہ حادثہ، سینئر صحافی انصار نقوی کے  حوالے سے بھی حوصلہ افزا خبر آگئی
طیارہ حادثہ، سینئر صحافی انصار نقوی کے  حوالے سے بھی حوصلہ افزا خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی آئی اے طیارہ حادثے میں پہلے یہ اطلاعات آئی تھیں کہ سینئر صحافی انصار نقوی جاں بحق ہوگئے ہیں لیکن اب یہ اطلاع آئی ہے کہ وہ اس حادثے میں بچ گئے ہیں۔

انصار نقوی 24 نیوز کے پروگرامنگ ڈائریکٹر ہیں۔ انصار نقوی کے چینل میں   انہی کے شعبے (پروگرامنگ)  سے تعلق رکھنے والے اینکر پرسن ریحان طارق کا کہنا ہے کہ  انصار نقوی طیارے میں پنجاب بینک کے صدر ظفر مسعود سے اگلی نشست پر بیٹھے تھے، اور وہ بھی زندہ بچ جانے والوں میں شامل ہیں۔  معجزوں کی امید کی جاسکتی ہے ،  اس وقت انصار نقوی کی حالت تشویشناک ہے، ان کیلئے دعاؤں کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ طیارہ حادثے میں پنجاب بینک کے صدر ظفر مسعود معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے، انہیں ہلکی پھلکی چوٹیں آئی ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔