طیارہ حادثہ کی اصل وجہ کیا ہے؟ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

طیارہ حادثہ کی اصل وجہ کیا ہے؟ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی
طیارہ حادثہ کی اصل وجہ کیا ہے؟ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی۔ایوی ایشن حکام کو طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ دے دی گئی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ طیارہ لینڈنگ گیئر جام ہونے کے بعد پرندوں سے بھی ٹکرایا۔رپورٹ کے مطابق لینڈنگ گیئرخراب ہونے پرپائلٹ طیارے کو لینڈنگ کیلئے نیچے لائے، اس دوران بدقسمت طیارے سے ایک سے زیادہ پرندے ٹکرا گئے،اسی دوران طیارے کے دونوں انجن جزوی طور پر بند ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مطابق انجنوں سے کم طاقت ملنے کے سبب جہاز کی بلندی انتہائی کم ہوتی گئی اور کچھ ہی دیر میں جہاز اپنی بلندی برقرار نہ رکھ سکا، اس موقع پر پائلٹ نے 'مے ڈے' کی کال بھی دے دی۔رپورٹ کے مطابق طیارہ رن وے پر پہنچنے سے پہلے ہی آبادی والے علاقے میں مکانات سے ٹکرا گیا، جس وقت طیارہ مکانات کی بالائی منزل سے ٹکرایا اس وقت وہ گلائیڈ کر رہا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -