عید تعطیلات کاعدالتی شیڈول جاری ،لاہور کی کون سی عدالت میں کون سا جج ڈیوٹی دے گا ؟جانئے

عید تعطیلات کاعدالتی شیڈول جاری ،لاہور کی کون سی عدالت میں کون سا جج ڈیوٹی دے ...
عید تعطیلات کاعدالتی شیڈول جاری ،لاہور کی کون سی عدالت میں کون سا جج ڈیوٹی دے گا ؟جانئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عید تعطیلات کے عدالتی شیڈول جاری‘سیشن جج لاہور قیصر نذیربٹ نے عید تعطیلات کے دوران ایک ایک جوڈیشل مجسٹریٹ کی ڈیوٹی لگا دی جبکہ عدالتوں میں ہفتے  سے عید الفطرکی 6 روزہ تعطیلات کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن جج لاہور قیصر نذیربٹ کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا،سیشن جج لاہورنے سائلین کی سہولت کیلیے بائیس سے ستائیس مئی تک جوڈیشل مجسٹریٹس کی ایک ایک دن کے لئے ڈیوٹی لگا دی،سول جج کینٹ،ماڈل ٹاؤن اورضلع کچہری میں عدالتی اوقات کے مطابق ڈیوٹی دیں گے،آج بائیس مئی کوضلع کچہری میں جو ڈیشل مجسٹریٹ فرہاد الرحمان،ماڈل ٹاون کچہری میں فاطمہ قیوم،جبکہ کینٹ کچہری میں عادل سرور مجسٹریٹ موجود تھے جبکہ پچیس سے ستا ئیس مئی تک ضلع کچہری میں جو ڈیشل مجسٹریٹ یوسف الرحمان،محمد وسیم اختر،عمرفاروق،وسیم،اختر اورسلمان آصف ڈیوٹی کریں گے۔ ماڈل ٹاون میں محمد حارث صدیقی اورمحمد فضل الہی،کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ رحمان الہی،علی عمران،ندیم احمد اور نعمان نصیر فرائض سرانجام دیں گے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -