فیکٹری ملازمین کی رجسٹریشن کے حوالے سے حکومت پنجاب کااہم فیصلہ

فیکٹری ملازمین کی رجسٹریشن کے حوالے سے حکومت پنجاب کااہم فیصلہ
فیکٹری ملازمین کی رجسٹریشن کے حوالے سے حکومت پنجاب کااہم فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیکٹری ملازمین کی رجسٹریشن کےحوالےسےحکومت پنجاب کااہم فیصلہ،صوبائی محکمہ لیبرنے رجسٹریشن کے قانون میں ترمیم پر کام شروع کردیا۔

محکمہ لیبر کے تر میمی مسودہ کے مطابق فیکٹری ملازمین کی رجسٹریشن مالکان کی بجائے ملازم خود کرانیکا اہل ہو گا، محکمہ لیبر قانون میں ترمیم کی سمری وزیراعلی پنجاب کو بھجوائیگا جس کے بعد بل اسمبلی میں پیش کیا جائیگا،فیکٹری مالکان لیبرکے حوالے سے درست معلومات فراہم نہیں کرتے جس سے مزدوروں کا استحصال ہوتا رہا،،پنجاب میں 50 لاکھ سے زائد ورکرزمگر رجسٹرڈ کی تعداد 11 لاکھ 50 ہزار ہے،صحت سہولیات کاسوشل سیکیورٹی کارڈصرف4لاکھ 75ہزارملازمین کےپاس موجود ہے،رجسٹریشن کےقانون میں تبدیلی فیکٹری ملازمین کی حالت بدلنے میں اہم ثابت ہوگا۔