سعودی عرب میں عید الفطر کب ہو گی؟ارضِ حرمین سے اہم ترین خبر آ گئی

سعودی عرب میں عید الفطر کب ہو گی؟ارضِ حرمین سے اہم ترین خبر آ گئی
سعودی عرب میں عید الفطر کب ہو گی؟ارضِ حرمین سے اہم ترین خبر آ گئی

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا ۔

عرب نیوز کے مطابق جمعۃ الوداع کو سعودی عرب میں چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوا ۔ سپریم کونسل نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث مملکت میں یکم شوال المکرم اتوار  24 مئی کو ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے بھی عیدالفطر 24 مئی کو ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اگر اس بار بھی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی پیشگوئی درست ثابت ہوگئی تو پاکستان میں 29 روزے ہوں گے۔ سعودی عرب کے ماہرین نے بھی پہلے ہی پیشگوئی کردی تھی کہ جمعہ کو چاند نظر آنے کی امید نہیں ہے اس لیے مملکت میں پورے 30 روزے ہوں گے۔

مزید :

اہم خبریں -عرب دنیا -