طیارہ حادثہ، رینجرز، پولیس سمیت دیگر ادارے امدادی کاموں میں مصروف، انہیں افطاری کس نے کرائی؟ تصاویر دیکھ کر آپ بھی داد دیں گے

طیارہ حادثہ، رینجرز، پولیس سمیت دیگر ادارے امدادی کاموں میں مصروف، انہیں ...
طیارہ حادثہ، رینجرز، پولیس سمیت دیگر ادارے امدادی کاموں میں مصروف، انہیں افطاری کس نے کرائی؟ تصاویر دیکھ کر آپ بھی داد دیں گے

  

کراچی  (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں پی آئی اے کا طیارہ حادثے کا شکار ہوا تو نہ صرف مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں حصہ لیا بلکہ رینجرز، پولیس ، ایدھی، جے ڈی سی سمیت دیگر تنظیمات کے رضاکاروں نے بھی ریسکیو آپریشن کیا۔

طیارہ حادثہ دوپہر کے وقت پیش آیا تھا لیکن ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے۔ رینجرز، پولیس، ایدھی، جے ڈی سی ، چھیپا اور الخدمت سمیت دیگر تنظیموں کے رضا کار اب بھی اس آپریشن میں شریک ہیں۔

جمعۃ الوداع کے باعث امدادی کارروائیوں میں مصروف ہر شخص نے ہی روزہ رکھا ہوا تھا لیکن انہوں نے سخت ترین حالات کے باوجود ریسکیو آپریشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

جب افطاری کا وقت ہوا تو ریسکیو کا کام کرنے والوں کو اس کا بھی ہوش نہ رہا اور نہ ہی انہوں نے اپنے طور پر افطاری کا اہتمام ہی کیا۔

ایسے میں الخدمت فاؤنڈیشن نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والوں کیلئے افطاری کا کام کیا۔

الخدمت کے رضا کاروں نے نہ صرف ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والوں کو افطاری کرائی بلکہ حادثے کی کوریج پر موجود صحافیوں کو بھی افطاری کا سامان مہیا کیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -