کراچی طیارہ حادثہ ،پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے ایسی بات کہہ دی کہ کسی کو بھی یقین نہیں آئے گا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے کہا ہے کہ عالمی قوانین کے تحت اس افسوسناک حادثے کی شفاف تحقیقات ہو گی اور رپورٹ قوم کےسامنےلائیں گے،حادثے میں تباہ ہونے والا طیارہ سب سے محفوظ ترین اور تکنیکی طور پربالکل محفوظ تھا،طیارہ حادثے کی انکوائری وزارت ہوا بازی مکمل کرے گی ،اس سانحے میں متاثرین کے ساتھ کھڑےہیں، ریسکیو آپریشن میں دو سے تین روز لگیں گے،متاثرہ گھروں سے ابھی تک کوئی باڈی نہیں ملی،طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے شہید ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ایئر لائن کے سی ای او ارشد ملک کا کہنا تھا کہ حادثے میں تباہ ہونے والا طیارہ سب سے محفوظ ترین تھا ،میں نے فرنٹ لائن کے دو سپاہی کھو دیئے ہیں ،پی آئی اے کے طیارے عالمی معیار کے مطابق مکمل محفوظ ہیں،سانحہ میں ہمارے دو پائلٹ بھی شہید ہوگئے، شہید پائلٹ کے اہل خانہ کا حوصلہ دیکھ کر مجھے بھی حوصلہ ہوا، اللہ طیارہ حادثے میں شہید ہونے والوں کےدرجات بلند کرے،لواحقین کوصبر عطافرمائے ۔ارشد ملک نے کہا کہ طیارے کی تمام سرٹیفکیشن مکمل تھی اور کوئی چیز مسنگ نہیں تھی،طیارے حادثے کی انکوائری کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جہاز ٹیک آف کرنے سے پہلے انجینیر سے کلیئر کرایا جاتا ہے،تباہ ہو نے والا جہاز تکنیکی طور پوری طرح محفوظ تھا،جہازٹیک آف کرنے سے پہلےانجینئرزسےکلیئرکرایاجاتاہے، جہاز ٹیکنیکل طورپر کلیئر تھا،طیارہ حادثے کی شفاف انکوائری ہوگی،سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ حادثے کی انکوائری کرے گا۔انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثے کی انکوائری وزارت ہوا بازی مکمل کرے گی،انکوائری میں فیکٹ اینڈفیگرز سامنےآئیں گے،اس سانحےمیں متاثرین کےساتھ کھڑےہیں،ہمارےپائلٹ اور انجینئرز تربیت یافتہ ہیں،سانحہ میں ہمارے دو پائلٹ بھی شہید ہوگئے۔