چینی سکینڈل فرانزک رپورٹ میں جن افراد کی نشاندہی کی گئی ہے اُن کے خلاف۔۔۔گورنر پنجاب نے دبنگ اعلان کردیا

چینی سکینڈل فرانزک رپورٹ میں جن افراد کی نشاندہی کی گئی ہے اُن کے ...
چینی سکینڈل فرانزک رپورٹ میں جن افراد کی نشاندہی کی گئی ہے اُن کے خلاف۔۔۔گورنر پنجاب نے دبنگ اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خاں جو کہتے ہیں وہ کرکے بھی دکھاتے ہیں وہ ڈرتے نہیں‘ چینی سکینڈل فرانزک رپورٹ میں جن افراد کی نشاندہی کی گئی ہے ان کے خلاف قانون ضرور حرکت میں آئے گا،موجودہ حکومت کی دو ٹوک پالیسی ہے کہ کسی بھی جرم میں ملوث شخص خواہ کتنا ہی مضبوط اور قریبی کیوں نہ ہو وہ سزا سے بچ نہیں سکے گا،اپوزیشن پہلے کہتی رہی چینی سکینڈل رپورٹ نہیں آئے گی لیکن وزیر اعظم عمران خان نے کسی ایک لفظ کی تبدیلی کے بغیر ہی چینی سکینڈل فرانزک رپوٹ پبلک کرنے کا وعدہ پورا کردیا ہے، ہمیں سیاسی نہیں قومی مفادات عزیز ہیں کرپشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا،کورونا بحران میں پی ڈی این کے پلیٹ فارم سے دس لاکھ غریب خاندانوں میں راشن فراہم کیا جاچکا ہے۔

سماجی کارکن چوہدری واجد محمود کی رہائش گاہ پر ایک ہزار غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب، سرور فانڈیشن فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح اور ہنر گاہ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہم نے اس ملک کو کرپش،ظلم اور ناانصافی جیسے جرائم سے مکمل طور پر پاک کرنا ہے اور وزیر اعظم عمران خاں پہلے دن سے یہ کہہ رہے ہیں کہ شفاف اور بلاتفریق احتساب کو ہر صورت یقینی بنایا جائیے گا۔ چینی سکینڈل فرانزک رپورٹ بھی عوام کے سامنے آچکی ہے اور انشا اللہ آئین اور قانون کے تحت ذمہ داروں کے خلاف ایکشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے کورونا بحران آیا ہے وفاقی اور صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ ہم فلاحی تنظیموں کے ساتھ ملکر غریب خاندانوں کو راشن فراہم کررہے ہیں اور اب تک دس لاکھ سے زائد غریب خاندانوں کو راشن فراہم کر چکے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ عید کے لئے مارکیٹوں اور بازاروں کے لئے لاک ڈان میں نرمی کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ کورونا ختم ہوچکا ہے بلکہ ڈاکٹرز سمیت تمام متعلقہ لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ آنے والے دنوں میں کورونا وائرس میں مزید شدت آئے گی اس لئے کسی بھی حادثے سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ کورونا سے بچا کے لئے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جہاں بھی لوگ کوورنا سے بچا کے لئے حفاظتی اقدامات نہیں کررہے وہاں کروونا پھیلنے کے زیادہ خدشات ہیں اور کورنا بچا کے لئے حفاظتی اقدامات نہ کرنے والے نہ صرف اپنے بلکہ دوسروں کی جان کے بھی دشمن ہیں اس لئے ہمارے پاس کورونا سے بچا کے لئے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کے علاوہ کوئی اورآپشن نہیں۔