طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے حکومت نے کمیٹی تشکیل دے دی

طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے حکومت نے کمیٹی تشکیل دے دی
طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے حکومت نے کمیٹی تشکیل دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت پاکستان نے پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق چار رکنی کمیٹی کی سربراہی ائیر کموڈور عثمان غنی کر رہے ہیں جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں ونگ کمانڈر ملک عمران، گروپ کیپٹن توقیراور جوائنٹ ڈائریکٹر اے ٹی سی شامل شامل ہیں۔

تشکیل دی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی اپنی ابتدائی رپورٹ فوری طور پر حکومت کو پیش کرے گی۔ تحقیقاتی کمیٹی کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنی جامع رپورٹ آئندہ ایک ماہ میں مکمل کرکے وفاقی حکومت کو پیش کرے گی۔

مزید :

قومی -