طیارہ حادثہ ، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، طیارہ کس طرح گرا؟ دل دہلا دینے والے مناظر

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی حادثے کے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
بدقسمت طیارے پی کے 8303 کے کریش ہونے کی 2 سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آئی ہیں۔ دور کے کیمرے میں ریکارڈ ہونے والی ویڈیو میں طیارے کو بلندی سے تیزی کے ساتھ شہری آبادی پر گرتے ہوئے اور اس میں سے دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔
Exclusive CCTV footage PIA plan crashed #PIA_Plane_Crashed pic.twitter.com/YnpIV1QF1l
— MoonaNaeemKhan (@MoonaNaeemKhan) May 22, 2020
طیارہ حادثے کی دوسری سی سی ٹی وی فوٹیج نزدیک کی ہے جس میں طیارے کو واضح طور پر تیزی کے ساتھ نیچے گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Another CCTV video of #PlaneCrash from another angle #Karachi #Airbus320 #PK8303 pic.twitter.com/nDmoQ6QhXD
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) May 22, 2020