طیارہ حادثے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت،بدقسمت جہاز کا اہم ترین حصہ مل گیا

طیارہ حادثے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت،بدقسمت جہاز کا اہم ترین حصہ مل گیا
طیارہ حادثے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت،بدقسمت جہاز کا اہم ترین حصہ مل گیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں تباہ ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کے بلیک باکس کا ایک اہم حصہ کوئیک ایکسِس ریکارڈر مل گیا ہے۔

نجی ٹی وی  کا کہنا ہے کہ کوئیک ایکسس ریکارڈر میں ایئرٹریفک کنٹرول روم کے علاوہ کاک پٹ کی گفتگو کا ریکارڈ ہوتا ہے۔ کوئیک ایکسس رکارڈر امداری کارکن کو ریسکیو سرگرمیوں کے دوران ملا ہے۔ کوئیک ایکسِس ریکارڈر کو سول ایوی ایشن حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کا کہنا تھا کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، طیارہ اس قدر نیچے تھا کہ پائلٹ اس کو اوپر اٹھانے میں ناکام رہا، شاید پائلٹ کے پاس طیارے کو دوبارہ اٹھانے کا مزید موقع ہی نہیں بچا تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -