اسلام آباد انتظامیہ کادرختوں سے گرنے والے پتوں کو استعمال میں لانے کا فیصلہ، ان سے کیا چیز بنائی جائے گی؟جان کر آپ دنگ رہ جائیں

اسلام آباد انتظامیہ کادرختوں سے گرنے والے پتوں کو استعمال میں لانے کا ...
اسلام آباد انتظامیہ کادرختوں سے گرنے والے پتوں کو استعمال میں لانے کا فیصلہ، ان سے کیا چیز بنائی جائے گی؟جان کر آپ دنگ رہ جائیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)کےچیئرمین کی زیرصدارت اسلام آباد میں درختوں کے پتوں سے کھاد بنانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں درختوں کے گرنے والے پتوں سے کھاد بنا کر استعمال کی جائے گی اور اس منصوبے کے لیے 75 نئے سکپ خریدے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد کے پارکوں ، گرین ایریا اور سیکٹروں میں درختوں کے گرنے والے پتوں کو قابل استعمال بنانے کے لیے اجلاس میں بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ان پتوں کو پہلے کچرے کے ساتھ اٹھایا جاتایا جلا دیا جاتا تھا لیکن اب ان پتوں کو قابل استعمال بنایا جائے گا اور ان سے کھاد تیار کی جائے گی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان پتوں کو اکھٹا کرنے کے 75نئے سکپ خریدے جائیں گے جوشہر کے مختلف پارکوں اور گرین ایریا میں رکھے جائیں گے،درختوں سے گرنے والے پتوں کو ان سکپ میں اکھٹا کیا جائے گا اور پھر ان تمام پتوں کے کچرے کوایف نائن پارک میں اکھٹا کیا جائے گا جہاں پر اس پتوں کے کچرے سے کھاد بنائی جائے گی ،پتوں سے بننے والی اس کھاد کو اسلام آباد میں لگائے جانے والے پودوں،پھولوں اور درختوں کے لیے استعمال کیا جائے گا جس سے نہ صرف ان پتوں سے کھاد بنائی جائے گی بلکہ شہر میں صفائی بھی نظر آئے گی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -