ابوظہبی میں پی ایس ایل میچ
پاکستان کرکٹ بورڈ کی اطلاع کے مطابق متحدہ عرب امارات اور ابوظہبی حکام سے پی ایس ایل6 کے بقیہ میچوں کے انعقاد کے تمام معاملات طے پا گئے اور اب سیمی فائنل، فائنل سمیت تمام میچ(20میچ) ابوظہبی میں ہوں گے۔تفصیلی پروگرام باہمی مشاورت سے جلد طے پا جائے گا۔یہ میچ کورونا کی وجہ سے ہونا رہ گئے تھے،ٹورنامنٹ کراچی میں شروع ہوا، باقی میچ لاہور میں ہونا تھے۔یہ اچھا فیصلہ ہے اس سے پی ایس ایل ٹورنامنٹ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا اور ٹیموں کی ہار جیت کا فیصلہ ہو گا۔