ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی ٹک ٹاکر عمر بٹ سے منگنی 

ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی ٹک ٹاکر عمر بٹ سے منگنی 

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی ٹک ٹاکر عمر بٹ کے ساتھ منگنی ہوئی۔اس سلسلے میں جنت مرزا کے گھریلو ذرائع نے بھی تصدیق کردی ہے۔یاد رہے کہ  ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا بھی رواں ماہ بات پکی ہونے والی تیسری اداکارہ بن گئیں۔جنت مرزا نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک مداح کو مختصر جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی ٹک ٹاکر عمر بٹ سے بات پکی ہوگئی ہے۔ایک صارف نے جنت مرزا سے سوال کیا کہ کیا آپ کی بات پکی ہوگئی ہے یا آپ نے منگنی کرلی ہے۔صارف کے جواب میں ٹک ٹاک سٹار نے انتہائی مختصر جواب دیتے ہوئے ’بی پی‘ لکھا جس سے اخذ کیا جارہا ہے کہ ان کی اور عمر بٹ کی بات پکی ہوگئی ہے۔جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پرسب سے زیادہ ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک سٹار ہیں اور انہوں نے شوبز میں بہت جلد شہرت اپنے نام کی۔

 اس وقت ان کا شمار پاکستان کی ٹاپ ٹک ٹاکرز میں کیا جاتا ہے۔

مزید :

کلچر -