فلم سازی کے رحجان میں جلد اضافہ ہوگا، گلوکار انور رفیع

  فلم سازی کے رحجان میں جلد اضافہ ہوگا، گلوکار انور رفیع

  

لاہور(فلم رپورٹر)نامور گلوکار انور رفیع  نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم سازی  کا رجحان ایک بار پھر بڑھے گا‘اگر فلم بینوں کو ان کے معیار کے مطابق فلمیں دیں جائیں گی تو ہی غیر ملکی فلموں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ فلم انڈسٹری کا عروج کا دور آج بھی آنکھوں کے سامنے منڈلاتا رہتا ہے لیکن میں مایوس نہیں انشا اللہ ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گی اس حوالے سے ہمیں مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اس طرح ہم ماضی کی طرح فلم انڈسٹری کو عروج کی جانب لے کرجا سکتے ہیں 

مزید :

کلچر -