پاکستانی ڈرامہ پوری دنیامیں مقبول ہے، رائمہ خان

  پاکستانی ڈرامہ پوری دنیامیں مقبول ہے، رائمہ خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر رائمہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے ٹی وی ڈرامے موضوع اور معیار کے اعتبار سے کسی ملک کے ڈراموں سے کم نہیں اور میں دعوے سے کہتی ہوں آج ہمارے ڈراموں کا سحر ہے،ہر گزرتے دن کے ساتھ نیاتجربہ ملتاہے جس سے شخصیت اور کام میں پختگی آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوبھی نیا پراجیکٹ سائن کرتی ہوں اس کیلئے خوب سوچ بچارکے ساتھ ساتھ اپنے قریبی لوگوں سے مشاورت بھی کرتی ہوں۔ ہمیشہ نیک نیتی اور لگن سے کام کیا ہے اور اس کاصلہ مجھے کامیابی کی صورت میں ملا ہے۔ اگر کسی شخص میں آگے بڑھنے اور منزل پانے کا جذبہ ہو تو دنیا کی کوئی طاقت اس کے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتی 

۔رائمہ خان نے کہا کہ ہمیشہ بہترین کام کرنے کی کوشش کی ہے اور خود احتسابی کی قائل ہوں جس کی وجہ سے میرے کام میں نکھار آتا ہے۔

مزید :

کلچر -