مانگا منڈ ی میں بھی یکجہتی فلسطین ریلیاں،عوام کی بھرپور شرکت

مانگا منڈ ی میں بھی یکجہتی فلسطین ریلیاں،عوام کی بھرپور شرکت

  

مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار)مانگا منڈی مرکزی جمعیت اہلحدیث مانگا منڈی کے زیر اہتمام فلسطین سے اظہار یکجہتی ریلی میں مرکزی جمعیت اہلحدیث مانگا منڈی کے سرپرست اعلیٰ ملک ممتاز حسین،قاری اجمل طاہر،حاجی مشتاق احمد، چوہدری عبد المجید،پٹواری عبیداللہ، ملک غلام مصطفیٰ،ڈاکٹر غلام مجتبیٰ،ڈاکٹر سرور، وسیم خادم، آصف مشتاق اورملک رضوان الٰہی کے علاوہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ریلی مرکزی مسجد اہلحدیث محلہ توحید آباد سے شروع ہوئی اور چوک مانگا منڈی میں اختتام پذیر ہوئی، مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام فس ریلی میں تمام مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی، ریلی کی قیادت قاری حسن ناصر، مولانا قدرت اللہ، عارف، محمد ارشد، قاری شفیق الحسن،معاویہ، مو لانا زاہد محمود کے علاوہ کی علمائے کرام نے شرکت کی اور کہا کہ فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، حکومت فوری جہاد کا اعلان کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -