فلسطین میں قتل عام پر مغرب کی خاموشی شرمناک ہے،سلطا ن حنیف

         فلسطین میں قتل عام پر مغرب کی خاموشی شرمناک ہے،سلطا ن حنیف

  

لاہور(سٹی رپورٹر) سینئر نائب صدر آل پاکستان سمال ٹریڈرز چوہدری سلطان حنیف نے اسرائیل کی بدترین جارحیت اور عالمی برادری کی فلسطینیوں کے بہتے خون کو نظر انداز کرنے کی پالیسیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا مغرب کے انسانی حقوق کے دعوے، دنیا میں امن اور حقوق کے تحفظ کے بیانیئے مگر فلسطین میں لاکھوں انسانوں کے بیہمانہ اجتماعی قتل پر خاموشی مذہبی تعصب اور قول و فعل بغض و منافرت کی بدترین مثال ہے۔ 

اسلامی ممالک فلسطین میں جنگ بندی اور اسرائیل کے مظالم کو رکوانے کیلئے پائیدار حل کی طرف آجائیں۔ 

اسلامی ممالک کے سربراہان یکسوئی اور یکسانیت کے ساتھ عالم اسلام کے قبلہ اول کی آزادی کیلئے اپنا موثر اور متحرک کردار ایک قدم آگے بڑھ کر عملی طور پر ادا کریں۔ دنیا کو فلسطینیوں کے حق اور فلسطین کی سرزمین اور مقدس مقامات پر فلسطین کے ہزاروں سال قدیم تہذیب کے وارث فلسطینی مسلمانوں کو بنیادی حق دیا جائے۔ فلسطین کے مسلمانوں نے حالات کی سنگینی اور اسرائیل کے مظالم سے حوصلے کمزور نہیں پڑنے نہیں دیئے۔ کئی ماوں کے چراغ کئی باپ اپنے نور نظر سے محروم اور کئی بہنوں کے سہاگ فلسطین کی جدوجہد آزادی میں جام شہادت نوش کرگئے۔ اللہ کی حاکمیت اور خدا کی بندگی کے نعروں کے ساتھ فلسطینیوں کے اٹھتے جنازے بیت المقدس کی آزادی کے نقارے ثابت ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -